Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حکومت پاکستان کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 27 ستمبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

حکومت پاکستان کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 27 ستمبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان
September 26, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت پاکستان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 27 ستمبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا۔ یوم سیاہ پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ وزارت داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 27 ستمبر جمعہ کے روز یوم سیاہ منایا جائے گا ۔ 27 ستمبر کو قومی پرچم سرنگوں رہے گا ۔ یوم سیاہ منانے کا مقصد کشمیروں پر ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لانا ہے ۔ جمعہ کو وزیراعظم پاکستان عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور کشمیر میں ہونے والے مظالم سے دنیا کو آگاہ کریں گے ۔ 30 اگست کو پاکستان میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 'کشمیر آور' منایا گیا تھا جس میں دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دن 12 بجے سرکاری و نجی ملازمین، سکول و کالج اور یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مرکزی شاہراؤں پر جمع ہوئے ۔ گذشتہ جمعہ کے روز بھی کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا ۔ اسلام آباد کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں تقاریر کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبا طالبات نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا ۔