Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت پاناما لیکس کا معاملہ حل کرنا چاہتی ہے تو ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک ختم کرے: خورشید شاہ

حکومت پاناما لیکس کا معاملہ حل کرنا چاہتی ہے تو ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک ختم کرے: خورشید شاہ
August 1, 2016
اسلام آباد(92نیوز)قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پاناما لیکس کا معاملہ حل کرنا چاہتی ہے تو  ٹی او آر پر ڈیڈ لاک ختم کرے،  انکوائری ایکٹ 1956 میں ترمیم سے بات نہیں بنے گی۔ اسلام  آباد میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نےکہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ٹی او آر کمیٹی کا اجلاس بلوانے اورڈیڈ لاک ختم کرانے کے لئے فون کیا تھا، جس پر اسپیکر کو جواب دیا کہ وہ  اس سلسلے میں اعتزاز احسن سے بات کریں، قائد حزب اختلاف نے کہا کہ  ٹی او آر کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک ہے، حکومت پانامہ لیکس کا معاملہ حل کرنا چاہتی ہے تو اسے  ڈیڈ لاک ختم کرنا ہو گا ۔