Sunday, September 25, 2022

حکومت نے 3 سال صرف سیاسی انتقام لیا، سعد رفیق

حکومت نے 3 سال صرف سیاسی انتقام لیا، سعد رفیق
September 18, 2021 ویب ڈیسک

سیالکوٹ (92 نیوز) مسلم لیگ کے رہنماء سعد رفیق نے کہا، حکومت نے تین سال میں صرف سیاسی انتقام لیا، طاقت کے بل بوتے پر سیاسی حقیقت بدلی نہیں جا سکتی۔

سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر ای و ایم پر زبردستی ہوئی تو الیکشن پہلے دن سے ہی متنازعہ ہوجائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک مشین پر 37 اعتراض اٹھائے۔ کہا کہ، سیاسی تنازعات کو ہوا دی جارہی ہے۔

ن لیگی رہنماء نے کہا، کنٹونمنٹ بورڈ انتحابات میں مرکزی و صوبائی حکومت نے دھاندلی کی۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کو کئی مرتبہ گرفتار کیا گیا۔

ادھر لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا کنٹونمنٹ الیکشن سب سے بڑا ریفرنڈم ہے، حکومت کے جانے کا وقت ہوچکا۔

خواجہ آصف بولے ملک کے حالات اچھے نہیں، کوئی ایک محاذ بھی ایسا نہیں جہاں عمران خان کو کامیابی ملی ہو۔