Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حکومت نے ہڑتالی ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ،پی آئی اے کےکنفرم ٹکٹ مسافر شاہین ایئر لائن اور ایئربلیوپر سفر کرسکیں گے

حکومت نے  ہڑتالی ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ،پی آئی اے کےکنفرم ٹکٹ مسافر شاہین ایئر لائن اور ایئربلیوپر سفر کرسکیں گے
February 4, 2016
اسلام آباد(92نیوز)حکومت نے ہڑتالی ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کی شکایات درج کرانے کے لئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی پی آئی اے کی کنفرم ٹکٹ پر مسافر شاہین اور ائیر بلیو پر سفر کر سکیں گے۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے پی آئی اے کے معاملے پر سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے ہڑتالیوں کو روکنے کے لئے نئی حکمت عملی وضع کر لی ہے۔ حکومت  نے  ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جسکے تحت 4 رکنی کمیٹی ہڑتال پر گئے ملازمین کے خلاف شکایات درج کرا سکے گی۔ کمیٹی کی شکایت پر ہڑتال کرنے والے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا جائے گا اور کار سرکار میں مداخلت اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔ 4 رکنی کمیٹی میں سینئیر جوائنٹ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن  احمد لطیف، ڈائریکٹر ایچ آر کراچی راشد احمد ، ڈپٹی جی ایم ایچ آر لاہور موسیٰ خا ن اور ڈپٹی جی ایم پشاور مبارک حیات شامل ہیں۔ دوسری جانب پی آئی اے نے نجی ائیر لائن  ایئر بلیو اور شاہین  ایئر لائن سے معاہد ہ کر لیا ہے جسکے تحت پی آٗئی اے کے کنفرم ٹکٹ رکھنے والے مسافر اندرو ن  اور بیرون ملک ان نجی ایئر لائنز پر سفر کر سکیں گے۔ معاہدے کا مقصد پی آئی اے کی ہڑتال کو ناکام بنانا اور مسافروں کو مشکلات  دور کرنا ہے۔