حکومت نے کے الیکٹرک کا ٹیرف بڑھا دیا، فی یونٹ 2 روپے 89 پیسے تک اضافہ
کراچی (92 نیوز) کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر، حکومت نے کے الیکٹرک کا ٹیرف بڑھا دیا۔ فی یونٹ 2 روپے 89 پیسے تک اضافہ کردیا گیا۔
حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 1 روپیہ 9 پیسے سے 2 روپے 89 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔
اس اضافے کے بعد کے الیکٹرک کا ٹیرف دیگر بجلی کمپنیوں کے برابر ہو گیا ہے۔ کے الیکٹرک کا ٹیرف بڑھانے کی منظوری نیپرا نے دی تھی۔