حکومت نے کین سائنو ویکسین کی ریٹیل قیمت 4 ہزار 56 روپے مقرر کردی

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے کین سائنو ویکسین کی ریٹیل قیمت 4 ہزار 56 روپے مقرر کردی۔
چین کی کین سائنو ویکسین کی ایک خوراک 169 روپے سستی کردی گئی، ڈریپ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سنگل ڈوز کین سائنو ویکسین کی قیمت پہلے 4 ہزار 225 روپے مقرر تھی۔ وفاقی کابینہ نے کین سائنو کو ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔