حکومت نے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس کیلئے حکمت عملی وضع کر لی

اسلام آباد(92نیوز)حکومت نے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس کے لیے حکمت عملی وضح کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزراء کو عمران خان کے خلاف متنازعہ بیان سے روک دیا ہے۔اجلاس میں تحریک انصاف کی پالیسی دیکھ کر مسلم لیگ ن کے نوجوان اراکین ردعمل دیں گے۔
سپیکر نے بھی اس معاملے پر پیر کو پارلیمانی رہنماؤں کو مدعو کررکھا ہے،ذرائع کے مطابق تحریک انصاف ،ایم کیو ایم کی جانب سے بھارت کو لکھے جانے والے خط کا معاملہ اسمبلی میں اٹھائے گی۔
اجلاس میں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کےاراکین کے درمیان گرما گرمی کا امکان ہے۔