Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں پانچ روپے فی لٹر کم کر دیں

حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں پانچ روپے فی لٹر کم کر دیں
December 15, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت نے بھی عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت 140 روپے 82 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 137 روپے 62 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 109 روپے 53 پیسے فی لیٹر اورلائٹ ڈیزل 107 روپے 6 پیسے فی لیٹر میں مقرر کردی گئی ہے۔