Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات 3روپے سستی کر کے گیس 63فیصد مہنگی کر دی

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات 3روپے سستی کر کے گیس 63فیصد مہنگی کر دی
September 1, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے ساٹھ پیسے فی لٹر کا ریلیف دبا لیا گیا۔ حکومت اس بار بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے بارہ ارب روپے تک کما گئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے تو رواں ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے سات روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی تھی مگر حکومت تو پھر حکومت ہے۔ وزیر اطلاعات کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران پیٹرولیم کے وزیر باتدبیر نے بتایا کہ انہوں نے تو قیمتوں میں کمی کی سفارشات یکسر مسترد کر دی تھی کیونکہ حکومت کو 90 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔ وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے مداخلت کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لٹر کمی کی ہدایت کی جس پر پیٹرول ڈیزل ایچ او بی سی اور مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے فی لٹر کمی کی جا رہی ہے۔ یکم ستمبر سے پیٹرول 73 روپے 76 پیسے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل، 82 روپے 4 پیسےاور ہائی اوکٹین 79 روپے 79 پیسے فی لٹر میں بکے گا اور مٹی کا تیل 57 روپے 11 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہو گا۔ وزیر پیٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں 112 روپے فی یونٹ تک اضافے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ گھریلو سیکٹر کے لیے صرف 69 روپے فی یونٹ تک اضافہ ہو گا۔ بجلی گھروں ، کھاد اور صنعتوں کے لیے گیس 112 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔ سی این جی کے لیے 100 روپے کمرشل سیکٹر کے لیے 63 روپے اور کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے 27 روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ صارفین خاطر جمع رکھیں کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے سی این جی 8 روپے فی لٹر بجلی 2 روپے 50 پیسے فی یونٹ اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافے کا امکان ہے۔