Saturday, July 27, 2024

حکومت نے پٹرولیم قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا

حکومت نے پٹرولیم قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا
December 1, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) عالمی منڈی میں تیل سستا ہونے سے عوام کو ریلیف نہیں ملا۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

پٹرول کی قیمت ایک سو پینتالیس روپے بیاسی پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایک سو بیالیس روپے باسٹھ پیسے رہے گی۔

قیمتوں میں چار سے چھ روپے کمی کا امکان تھا۔ آئی ایم ایف کی شرائط کے باعث حکومت نے پٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس بڑھا دیا۔

ادھر ایل پی جی چودہ روپے اکتیس پیسے فی کلو سستی ہو گئی۔