اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی اوگرا کی تجویز مسترد کردی،یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں رواں ماہ کی سطح پربرقرار رکھی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نےحکومت کو پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی تھی تاہم کم ہوتی ہوئی ٹیکس وصولیوں پر عالمی مالیاتی فنڈ کورام کرنےکیلئے حکومت نےعوام کو ریلیف فراہم نہیں کیا ۔ وزیرخزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت برقراررکھنے کیلئےعجب منطق پیش کی ہےکہتےہیں ہائی آکٹین آئل جو لگثری گاڑیوں میں ڈالاجاتا ہےکی بھی قیمت کوبرقرار رکھا گیا جس میں نو روپے43 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے تاہم حکومت اپنی ٹیکس وصولیوں کوبڑھانے کیلئےپٹرولیم لیوی اورسیلزٹیکس کا بوجھ عوام پربڑھاتی جا رہی ہے ۔