Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز بند کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا

حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز بند کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا
June 4, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز بند کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ گزشتہ روز ای سی سی نے اسٹیل ملز کے ملازمین کو فارغ کرنے کی منظوری دی۔ اسٹیل ملز کے میں 9 ہزار 350 ملازمین کا روزگار دائو پر لگ گیا۔ اسٹیل ملز 2013 سے نقصان کا شکار اور 2015 سے پیداواری عمل بند ہے، اسٹیل ملز کے نقصانات 500 ارب سے زائد ہوچکے۔ ہر ماہ تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات حکومت پر بوجھ ہیں، اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے اسٹیل مل کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔ ادھر پاکستان اسٹیل لیبر یونین نے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا۔