Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت نے نئے پاکستان کا خواب ڈراؤنا بنا دیا ، احسن اقبال

حکومت نے نئے پاکستان کا خواب ڈراؤنا بنا دیا ، احسن اقبال
November 3, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے حکومت نے نئے پاکستان کا خواب ڈراؤنا بنا دیا۔

مسلم  لیگ ن  کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کراچی  کے دورے پر ہیں۔ ماڑی پور  میں پی ایم ایل این  کراچی کے تحت استقبالیہ  میں شرکت  کی ۔ کارکنان سے  خطاب میں احسن  اقبال نے اپنا لہجہ دھیما رکھا اور سیاسی مخالفین پر لفظی وار بھر پور کیے۔ انہوں نے کہا  قوم پیپلزپارٹی پی ٹی آئی کو آزما چکی ہے۔ موجودہ  حکومت نے تو نئے پاکستان  کا خواب  ڈراؤنا  بنا دیا۔

احسن اقبال  ڈیفنس میں واقع پیپلزپارٹی  رہنما خورشید شاہ کی گھر پہنچے تو لہجے  میں نرمی لے آئے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے مشترکہ گفتگو میں کہنے لگے خورشید شاہ نے نیب کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ اپوزیشن کے تمام لوگ ایک ایک کر کے سرخرو ہو رہے ہیں۔ حکومت کی سختی کے دن شروع ہو چکے ہیں۔

احسن اقبال کے برابر میں کھڑے جیالے رہنما نے پارلیمان کی بالادستی پر زور دیا اور ساتھ ہی تشریف آوری پر احسن اقبال کا شکریہ بھی ادا کیا۔