Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت نے نئے سال کی ابتدا پر مہنگائی کا تحفہ دیا، عوام

حکومت نے نئے سال کی ابتدا پر مہنگائی کا تحفہ دیا، عوام
January 1, 2018

پشاور ( 92 نیوز ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے نئے سال کا ایسا تحفہ دیا کہ مہنگائی کے مارے شہریوں کی چیخیں نکل گئیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے نئے سال کی خوشی میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کا بم گرادیا ہے۔

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں تو پشاور کے شہریوں کا بھی پارہ چڑھ گیا ۔

شہریوں نے کہا کہ حکومت نے تو نئے سال کی خوشیوں کو غریب عوام کےلئے پریشانی میں بدل دیا۔ پہلے ہی مہنگائی نے کمر توڑ رکھی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے تو ٹرانسپورٹ کرائے اور اشیاء خورد ونوش بھی مہنگی ہوجائے گیں ۔

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ چند دن کی مہمان حکومت جاتے جاتے تو عوام پرپٹرول بم نہ گرائے  بلکہ عوام کو ریلیف دے۔