Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حکومت نے نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لانے کی پوری تیاری کر لی

حکومت نے نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لانے کی پوری تیاری کر لی
March 5, 2018

کراچی (92 نیوز) حکومت نے نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لانے کی پوری تیاری کر لی ۔
اگر آپ ٹیکس چور ہیں اور ماضی میں ٹیس چوری کے پیسے سے بیرون ملک اثاثے بنائے ہیں تو پھر آپ کو حکومت ایک موقع دے رہی ہے جس کے روح رواں موجودہ وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل ہیں ۔
مفتاح اسماعیل کے مطابق اس اسکیم کے تحت بیرون ملک سے زرمبادلہ لانے اور اپنی جائیدادیں و اثاثے ظاہر کرنے والوں کو ٹیکس ترغیب دی جائے گی ۔
پاکستان میں 1990 سے ایمنسٹی جاری ہے جس کے تحت لوگ ہنڈی حوالے سے رقم بیرون ملک لے جا کر خاموشی سے ڈالر بھرا بیگ ملک لے آتے ہیں اور ایف بی آر کو اس حوالے سے کچھ بھی پوچھنے کا کوئی اختیار نہیں ۔
بزنس کمیونٹی بڑی شدت سے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا مطالبہ کر رہی ہے کیونکہ ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے خلاف دنیا بھر میں اتحاد بن رہے ہیں اور انہی اتحادوں میں پاکستان آگنائیزیشن فار اکنامک کو اپریشن اینڈ ڈیولیپمنٹ کا حصہ بن گیا جس کے بعد بیرون ملک اثاثے بنانے والوں کے لیے زندگی مشکل ہو جائے گی ۔
بظاہر اس ٹیکس ایمنسٹی کا مطالبہ کرتے تو تاجر اور صنعت آتے ہیں مگر لگتا ہے کہ حقیقی طور پر فائدہ بیورکریٹس اور سیاستدانوں کو ہو گا ۔