Tuesday, February 20, 2024

حکومت نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کردیا، نوٹی فکیشن جاری

حکومت نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کردیا، نوٹی فکیشن جاری
February 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کردیا۔ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نائنٹی ٹو نیوز نے 5 فروری کو مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی خبر نشر کی تھی۔ وفاقی اور سندھ حکومت کے درمیان برف پگھلنے گئی، آئی جی سندھ کا معاملہ حل ہوگیا، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کردیا۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی۔ کلیم امام کی جگہ مشتاق مہر کو آئی جی سندھ لگایا گیا ہے۔