حکومت نے لوگوں کو بے روزگار کیا، سر سے چھت چھین لی، بلاول بھٹو

گلگت (92 نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کو بے روز گار کیا، سر سے چھت چھین لی۔
بلاول بھٹو نے گھانچے میں کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ صحت کے سب سے زیادہ منصوبے پیپلزپارٹی نے بنائے، گلگت بلتستان کو ایک آئینی صوبہ بنا کر رہیں گے، تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبے کا وعدہ پورا نہیں کر سکی،گلگت بلتستان کے عوام کو عمران خان سے بچانا ضروری ہے۔