حکومت نے فوڈ آئٹمز سمیت 599 اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے فوڈ آئٹمز سمیت 599 اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی ۔ ریگولیٹری ڈیوٹی درآمدات کی حوصلہ شکنی کے لیے لگائی گئی۔
ڈیوٹی کی شرح 5 تا 90 فیصد رکھی گئی ہے۔ 7 اشیا پر 90 فیصد ڈیوٹی ،18 اشیا پر 50 تا 70 فیصد ڈیوٹی ،18 دیگر اشیا پر 30 تا 50 فیصد ڈیوٹی ، 115 اشیا پر 20 تا 30 فیصد ڈیوٹی اور باقی اشیا پر 5 تا 20 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ تمام اقسام کی مچھلی اور پرندوں سے بنی مصنوعات پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی لگا دی گئی۔ جوسز، دودھ، ملائی، مکھن اور سبزیات کی مصنوعات پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی لگا دی گئی۔
دستاویز کے مطابق ان اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی امپورٹ کی حوصلہ شکنی کے لیئے کی گئی ہے۔ واضع رہے کہ اتنی بڑی تعداد میں اشیا پر پہلے کبھی ریگولیٹری ڈیوٹی نہیں لگائی گئی، نہ ہی اس بڑی شرح کی ریگولیٹری ڈیوٹی کی بھی پہلے کوئی مثال ہے۔