Tuesday, February 7, 2023

حکومت نے فوری طور پر ٹیکس چوری کے خلاف اقدمات کو روک لیا

حکومت نے فوری طور پر ٹیکس چوری کے خلاف اقدمات کو روک لیا
 اسلام آباد (92 نیوز) ایمنسٹی اسکیم کے تحت ٹیکس چوروں کو بھی کھلی چھوٹ مل گئی۔ حکومت نے فوری طور پر ٹیکس چوری کے خلاف اقدمات کو روک لیا۔ نادرا کی جانب سے ایف بی آر کو ارسال 60 ہزار ٹیکس چوروں کی فہرست پر بھی کارروائی کو معطل کردیا گیا۔ ڈی سی اور ایف بی آر پراپرٹی ٹیکس کی خلاف ورزی کرنے والے بھی آزاد، کوئی کچھ نہیں کہے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم جاری رہنے تک ٹیکس چوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی اور تمام اقدامات کی منظوری چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے دی جو پہلے ہی چھاپے مار کاروائیاں معطل کرنے کا حکم دے چکے ہیں۔