Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت نے فروری سے کورونا ویکسین کی فراہمی کا اعلان کردیا

حکومت نے فروری سے کورونا ویکسین کی فراہمی کا اعلان کردیا
January 31, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) این سی او سی کی کورونا ویکسین حکمت عملی کا سرپرائز سامنے آگیا، حکومت نے بیرون ملک سے ویکسین ملنے کی تصدیق کے بعد شہریوں کو ویکسین کی فراہمی کا اعلان کردیا۔ ویکسین فروری سے ملنا شروع ہوگی۔

این سی او سی کی کورونا ویکسین حکمت عملی کا خوبصورت سرپرائز
پیشگی تیاری اور بروقت اقدامات کا نتیجہ سامنے آ گیا۔ حکومت نے کورونا ویکسین کی فراہمی کا بڑا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر اسدعمر نے ٹویٹ کے ذریعے قوم کو خوشخبری سنا دی، اسد عمر نے بتایا کورونا ویکسین فروری سے ملنا شروع ہو گی۔ 60 لاکھ کورونا ویکسین مارچ تک مل جائے گی۔

اُنہوں نے بتایا کہ کوویکس کی جانب سے ایک کروڑ 70 لاکھ ویکسین فراہم کرنے کا خط موصول ہوگیا۔ ویکسین 2021ء کے پہلے ہاف میں موصول ہو جائے گی۔

اسد عمر کا کہنا ہے کوویکس سے ویکسین کی دستیابی کا معاہدہ 8ماہ پہلے کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا، ویکسین کیلئے کئی ماہ سے رابطہ تھا
مرحلہ وار تمام شہریوں کی باری آئے گی۔

معاون خصوصی برائے صحت کہتے ہیں صوبوں کو بھی کورونا ویکسین کی فراہمی کا ہوم ورک مکمل ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔