Monday, October 3, 2022

حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے روایتی بجٹ پیش کیا: یوسف رضا گیلانی

حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے روایتی بجٹ پیش کیا: یوسف رضا گیلانی
ملتان (92نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت نے روایتی بجٹ پیش کیا ہے، عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا۔ دربار حضرت موسیٰ پاک پر امریکی سفیر رچرڈ اولسن کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر رمضان پیکیج، سحر و افطار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات ہونے چاہئیں، انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں امریکہ کے اتحادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ایک دن کا منصوبہ نہیں ہے، اس پر پندرہ سال بھی لگ سکتے ہیں، اپنے دور حکومت میں گلگت بلتستان میں کلین سویپ کر چکے ہیں۔