حکومت نے طیارہ حادثہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقات کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
کمیٹی کے سربراہ ایئرکرافٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ کے صدر عثمان غنی ہونگے، ایڈیشنل ڈائریکٹر ملک عمران، گروپ کیپٹن توقیر اور جوائنٹ ڈائریکٹر ناصر مجید ارکان میں شامل ہیں۔
کمیٹی ایک ماہ میں اعلٰی حکام کو رپورٹ دے گی۔ دونوں انجن فیل ہونا حادثہ تھا یا غفلت اس کا تعین کیا جائے گا۔
لاہور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگئی تھی۔ ایئربس 320 میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے۔ جس میں 97 افراد جاں بحق ہوئے۔