حکومت نے صنعتکاروں کو 208ارب روپے معاف کر دیے

اسلام آباد (92 نیوز)حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بڑے صنعتکاروں،کھاد فیکٹریوں، سی این جی اسٹیشنز اور پاورپلانٹس کے مالکان کو غریب عوام سے وصول کردہ 208ارب روپے معاف کر دیے ۔
دو سو آتھ ارب روپے معاف ہونے کے بعد تمام کمپنیوں کیلئے گیس سرچارج کے نرخ بھی 50فیصد کم کردئیے جائیں گے ، کمپنیاں 208ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائیں گی۔ نئے قانون کے تحت سوئی نادرن اور سدرن گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج وصول کرنے والی تمام کمپنیوں کا فرانزک آڈٹ یقینی بنائیں گی۔
فاطمہ فرٹیلائزر، پاک عرب فرٹیلائزر اور اینگروفرٹیلائزر سمیت دیگر فرٹیلائزر کمپنیوں کو گیس سرچارج کی مد میں 69ارب روپے معاف کیے گئے ۔
گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں گذشتہ 5سالوں کےدوران کسانوں سمیت عوام سے وصول شدہ 416ارب روپے قومی خزانے میں جمع نہیں کرائے گئے۔
لیگی حکومت نے توانائی کے شعبے میں بالخصوص ایل این جی کی پائپ لائن اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے بنکوں سے قرض لے کر منصوبے مکمل کئے جس کا بوجھ گیس صارفین پر ڈال دیا گیا ۔
فرٹیلائزرمالکان کو 69ارب ،کیپٹوپاورپلانٹس مالکان کو 91ارب ، سی این جی مالکان کو 80ارب ، آئی پی پیز کو 4.8ارب جبکہ کے الیکٹرک اور جنکوز کو 28ارب روپے معاف کیے گئے ۔