Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت نے رپورٹ جاری کرکے سیاستدانوں پر الزامات لگائے، شاہد خاقان عباسی

حکومت نے رپورٹ جاری کرکے سیاستدانوں پر الزامات لگائے، شاہد خاقان عباسی
August 13, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لیگی رہنماء شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے حکومت نے رپورٹ جاری کرکے سیاستدانوں پر الزامات لگائے۔

مسلم لیگ ن نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق رپورٹ مسترد کردی، شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، حکومت نے 135 صفحات کی رپورٹ صرف مفروضے پر تیار کی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اعلیٰ عدلیہ اس رپورٹ کا نوٹس لے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیروں نے رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھادیا، مارشل لاء کے ہر دور میں سیاسی جماعتوں کو ریاست دشمن کہا گیا۔

اُنہوں نے کہا، حکومت کی کرپشن پر بات کریں تو نیشنل سکیورٹی کا ایشو بن جاتا ہے۔ چوری شدہ الیکشن کے ساتھ آنے والے الزامات لگا رہے ہی، وزیراعظم پریشان ہیں امریکا سے فون نہیں آیا۔