Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت نے براڈ شیٹ پر کمیٹی قائم کر دی ، سربراہ جسٹس (ر) عظمت شیخ ہونگے

حکومت نے براڈ شیٹ پر کمیٹی قائم کر دی ، سربراہ جسٹس (ر) عظمت شیخ ہونگے
January 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ حکومت نے براڈ شیٹ پر کمیٹی قائم کر دی ، کمیٹی کے سربراہ سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ عظمت شیخ ہوں گے ۔

براڈ شیٹ پر قائم کردہ کمیٹی سے متعلق  92 نیوز کے پروگرام ہو کیا رہا ہے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ  شہزاد اکبر نے کہا کہ کمیٹی کے ٹی او آرز وزیراعظم ہی بتائیں گے، معاملہ ان دنوں زیادہ اچھلا جب مریم نواز اور نواز شریف نے ٹویٹ میں ایون فیلڈ کی براڈ شیٹ سے کلیرنس  کا  دعویٰ  کیا  تو  براڈ  شیٹ کے سربراہ نے جواب دیاکہ ایسا نہیں ہے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ  موسوی کےسعودی عرب سے پیسوں کی ٹرانسفر کے دعوے کو دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی آزادانہ طور پر انکوائری کرے گی، کچھ ٹی او آرز وزیراعظم ہاوس سے بھی بتائے گئے۔ اصل مقصد صحیح جانچ پڑتال کرکے حقائق منظرعام پر لانا ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔