Tuesday, July 27, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

حکومت نے ایک بار پھر ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی

حکومت نے ایک بار پھر ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی
July 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے ایک بار پھر ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی۔ پی ٹی اے کی جانب سے مسلسل غیر مناسب مواد کی موجودگی پر ایپ پر پابندی لگائی گئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو ایک مرتبہ پھر بلاک کر دیا۔ ٹک ٹاک کو بلاک کرنے سے متعلق باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی متعلقہ دفعات کی روشنی میں پی ٹی اے نے ملک میں ٹِک ٹاک ایپ اور ویب سائٹ تک رسائی کو بلاک کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک کو بلاک کرنے کی کارروائی اس پلیٹ فارم پر نامناسب مواد کی مستقل موجودگی اور پلیٹ فارم انتظامیہ کی جانب سے ایسے مواد کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے کی گئی ہے۔