Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ن لیگ نے ملک سے کھلواڑ کیا،بھاشن دینے والے کنڈیاں لگاکرگھربیٹھ جائیں،فواد چودھری

ن لیگ نے ملک سے کھلواڑ کیا،بھاشن دینے والے کنڈیاں لگاکرگھربیٹھ جائیں،فواد چودھری
October 18, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) کابینہ کے اجلاس  کے بعد فواد چودھری نے ایک بار پھر ن لیگ پر شدید تنقید کی ، پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ  ن لیگ نے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا ،احتساب کرتے ہیں تو شور مچاتے ہیں ۔ فواد چودھری نے کہا کہ بھاشن نہ دیں بلکہ گھروں میں کنڈیاں لگا کر بیٹھ جائیں ، ایل این جی ٹرمینل کے آڈٹ ہونگے  ۔ کراچی کے مسائل کے لئے حکومت متحرک ہو گئی ، فواد چودھری نے کہا کہ معاملے پر کمیٹی بنا دی گئی ہے  ۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ  غیر ملکی دوروں میں 33فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ،حکومت  فاٹا کے انضمام کی جانب بڑھ رہے ہیں، این ایف سی ایوارڈ میں چاروں صوبوں کی ایڈجسٹمنٹ کرنی ہے، اس میں صوبوں کا اپنا حصہ کم کریں گے اور فاٹا کو 3 فیصد حصہ دیا جائے گا۔ دوسری طرف وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے  بھی ایل این جی معاہدوں کے حوالے سے سابق حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نیب تحقیقات کر رہا ہے ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔