Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت نے اپوزیشن کے ٹی اوآرز نہ مانے تو پھر تحریک چلے گی : یوسف رضا گیلانی

حکومت نے اپوزیشن کے ٹی اوآرز نہ مانے تو پھر تحریک چلے گی : یوسف رضا گیلانی
August 1, 2016
لاہور(92نیوز)پیپلز پارٹی نے پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت کے ساتھ کوئی بھی رعایت برتنے اور سولو فلائٹ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ حکومت نے اپوزیشن کے ٹی او آرز نہ مانے تو پھر تحریک بھی چلے گی اورکامیاب بھی ہوگی۔ تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی کوارڈینشن کمیٹی کا اجلاس ہوا تو  قیادت نے جنوبی پنجاب جانے کے بجائے ان اضلاع سے رہنماؤں کو وسطی پنجاب بلا لیا۔ اجلاس میں تنظیمی امور کے علاوہ پاناما لیکس اور دیگر سیاسی معاملات بھی زیر بحث آئے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عدالتوں کا سامنا کر رہے ہیں، حکومت کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے ان ہاؤس تبدیلی کا کوئی امکان نہیں، تاہم حکومت نے ٹی او آرز نہ مانے تو بھرپور عوامی تحریک چلے گی۔ پیپلز پارٹی نے واضح کیا کہ مفاہمت جمہوریت کیلئے تھی، لوٹ مار کے لیے نہیں وزیراعظم سمیت ان کے خاندان اور وزراء کے خلاف عوامی اور عدالتی محاذ پر جنگ لڑی جائے گی احتساب کے علاوہ کوئی بات تسلیم نہیں۔ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب نے تمام اضلاع کیلئے عہدیداروں کی نامزدگی کا عمل تیز کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نامزدگیوں کے بعد ہر ضلع میں جاکر عوامی اجتماعات میں عہدیداروں سے حلف لیں گے۔