Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  حکومت نے اقتصادی راہداری پر میرٹ کی پاسداری نہ کی تو 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑجائیگی:سراج الحق

   حکومت نے اقتصادی راہداری پر میرٹ کی پاسداری نہ کی تو 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑجائیگی:سراج الحق
May 3, 2015
جندول(ویب ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جندول کے علاقے معیار میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور چین کے درمیان کاشغر اور گوادر منصوبے کے معاہدے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 46ارب ڈالر کا منصوبہ عوامی امنگوں ،میرٹ اور انصاف کے عین تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے میرٹ کی  پاسداری نہ کی تو 46ارب ڈالر کا منصوبہ خطرے میں پڑسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس منصوبے میں ملاکنڈ ڈویژن بھی شامل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ  اس منصوبےکو کالاباغ ڈیم کی طرح  مسئلہ نہ بنایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کوخیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں گلگت کے راستے چترال ،دیر چکدرہ اور حسن ابدال سے منسلک کیا جائے حکومت ہمیں اندھیرے میں نہ رکھے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ملک میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ غربت اور کرپشن ہے اور یہاں انصاف نہیں مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہمار ے صوبے کا حق نہیں دے رہی اور صوبے کیساتھ ناانصافی ہورہی ہے اس وقت مرکز پر ہمارے صوبے کا 375بلین روپے قرضہ ہے اگر یہ قرضہ ادا کیا گیا تو صوبہ خیبر پختونخوا میں ترقی کے دروازے کھل جائیں گے۔                  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔