Tuesday, November 29, 2022

حکومت نے آج مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف ایک اور وار کیا ، شہباز شریف

حکومت نے آج مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف ایک اور وار کیا ، شہباز شریف
 لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا حکومت نے آج مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف ایک اور وار کیا۔ حکومت معیشت کے جنازے کو گرفتاریوں کے پیچھے چھپانا چاہتی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا شاہد خاقان عباسی کو بھونڈے طریقے سے گرفتار کیا گیا۔ ان کا قصور یہ ہے کہ وہ نوازشریف کے ساتھی ہیں۔ انہوں نے کہا معیشت پر سے توجہ ہٹا کر گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔ عمران خان نے پاکستان کو برباد کردیا ہے۔ قوم عمران نیازی سے حساب لے گی۔ احسن اقبال اور مریم اورنگزیب بولے کہ عمران خان صاحب یہاں ڈکٹیٹر بھی ہٹلر نہیں بن سکا ، آپ سلیکٹڈ ہوکر یہ کام کر رہے ہیں ۔ ایسی ناانصافیوں کا تاریخ میں بھی جوابدہ ہونا پڑے گا۔ https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1151788767239450624 مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے ہم وطنو! آپ کے ووٹ سے منتخب ہونے والا ایک اور وزیر اعظم گرفتار، جو آپ کے ووٹ سے آئے گا، کیا یہی لا قانونیت، توہین اور ناانصافی اس کا مقدر بنے گی؟