حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کر لیا ہے ، ڈاکٹراشفاق حسن

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیراعظم عمران خان کی اقتصادی ایڈوائزری کونسل کے رکن ڈاکٹر اشفاق حسن کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
ڈاکٹر اشفاق حسن نے 92 نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر کے اردگرد وہی لوگ ہیں جنہوں نے ملک کو تباہ کیا،وزیراعظم عمران خان کو بھی گمراہ کیا جا رہا ہے ۔
اشفاق حسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کی رفتار سست ہو رہی ہے ،ہم اس سال کا معاشی ترقی کا ہدف نہیں حاصل کر پائیں گے۔
ڈاکٹر اشفاق حسن نے مزید کہا کہ ڈیم بننے میں سات آٹھ سال لگیں گے ۔