حکومت نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں سے متعلق ضابطہ اخلاق تیارکرے:ہائیکورٹ

لاہور(92نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے پنجاب حکومت کو نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں سے متعلق ضابطہ اخلاق تیار کرنے کا حکم دے دیا ۔
ایڈووکیٹ شیراز زکا کی طرف سے دائر کی گئی پٹیشن جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نجی تعلیمی ادارے اپنی مرضی سے جب چاہیں فیسیں بڑھا دیتے ہیں اس سے تعلیم شہریوں کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے پر اپنے ریمارکس دیتے ہوئے انہوں نے یہ حکم دیا تھا ۔
پنجاب حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے کہا کہ پرائیوٹ تعلیمی اداروں کی فیس سے متعلق ایک ڈرافٹ تیار کیا جارہا ہے جو پنجاب اسمبلی کے اگلے سیشن میں پیش کر دیا جائے گا ۔