Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حکومت نجکاری روک لے تو جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کرینگے: شاہ محمود

حکومت نجکاری روک لے تو جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کرینگے: شاہ محمود
February 7, 2016
ملتان (92نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری کو انا کا مسئلہ نہ بنائے۔ دباو¿ سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ حکومت پی آئی اے ملازمین سے سنجیدہ مذاکرات کرے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت نجکاری روک لے تو جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کریں گے۔ لاپتہ ہونے والے پی آئی اے ملازمین کو فوری بازیاب کروایا جائے اور کراچی فائرنگ واقعہ کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن خود مختار نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران حکومت کی لونڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ منظورنظر بلدیاتی نمائندوں کو نوازنے کے لئے قوانین تبدیل کئے گئے۔ تحریک انصاف عوامی ایشوز پر آواز بلند کرتی رہے گی۔