حکومت ناکامیوں کا اعتراف کر رہی ہے ، عمران خان مستعفی ہوں ، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد ( 92 نیوز ) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامیوں کا اعتراف کر رہی ہے ، ٹینکو کریٹس کی حکومت لائے جانے کا تاثر مل رہا ہے ۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران ملک تو کیا ایک شہر کو چلانے کی بھی صلاحیت نہیں رکھتے ۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف کا کہنا تھا کہ مہنگائی بے انتہا بڑھ گئی ، معیشت بیٹھ چکی ہے عمران خان ستعفیٰ دیں ۔
مولانا نے انکشاف کیا کہ اپوزیشن دوبارہ عام انتخابات کرانے کے مطالبے پر متفق ہے۔