Tuesday, April 30, 2024

حکومت نااہل ہے، ان میں مسائل سمجھنے کی اہلیت ہی نہیں ، مصطفیٰ کمال

حکومت نااہل ہے، ان میں مسائل سمجھنے کی اہلیت ہی نہیں ، مصطفیٰ کمال
February 4, 2020
 کراچی (92 نیوز) چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا حکومت نااہل ہے، ان میں مسائل سمجھنے کی اہلیت ہی نہیں حل تو دور کی بات ہے۔ مصطفی کمال نے کراچی میں پارٹی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے سینکڑوں کارکناں پی ایس پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا حکمران ملک چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں لیکن بھوک سے بلکتے بچے نظر نہیں آتے۔ ایک وفاقی وزیر نے ٹویٹر پر کراچی کا کچرا صاف کیا۔ پی ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ میئر کراچی وسیم اختر اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں ، گرفتار کرکے تحقیقات کی جائیں۔ مصطفی کمال نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لئے جنگ کرنے سے بھی گریز نا کیا جائے۔