Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت میں آکر سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانیوں کے پیسے واپس لائیں گے ، اسد عمر

حکومت میں آکر سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانیوں کے پیسے واپس لائیں گے ، اسد عمر
August 5, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور متوقع وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت میں آکر  سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانیوں کے پیسے ملک میں واپس لے کر آئیں گے ۔ چینل 92 نیوز کے پروگرام بریکنگ ویوز ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے  رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا تھا کہ   ایل این جی معاہدے کو سامنے لایاجائےگا،ہم قوم سے سچ بولیں گے،نیشنل بینک کےصدر سعید احمد کوفوری ہٹایاجائےگا۔ متوقع وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہوسکتاہے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جاناپڑے، تمام منصوبوں میں شفافیت لائیں گے،اسحاق ڈارکو قانونی طریقے سے واپس لایاجاناچاہئے ۔ اسد عمر نے ایک اور بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سنبھالتے ہی اداروں کے سربراہان تبدیل کریں گے اور میرٹ پر نئے سربراہ لگائیں گے، وزرا سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج نہیں کرا سکیں گے۔ متوقع وزیر خزانہ  نے کہا آٹو موبائل انڈسٹری کا پرفارمنس آڈٹ کیاجائےگا  اورسیزپاکستانیوں کےلیے انوسٹمنٹ بانڈزجاری کریں گے،اتصالات نجکاری اسکینڈل کی تحقیقات کی جائیں گی۔