Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت مکمل ناکام ہو چکی ، ملک قرضوں کےچنگل میں پھنس گیا ہے ، احسن اقبال

حکومت مکمل ناکام ہو چکی ، ملک قرضوں کےچنگل میں پھنس گیا ہے ، احسن اقبال
January 27, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے جب کہ ملک قرضوں کے چنگل میں پھنس چکا، 11ہزار قرض لینے والوں نے کہیں ایک اینٹ نہیں لگائی۔

نارووال اسپورٹس سٹی کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  عمران خان مزید قرضہ لینے کےلیے قومی اثاثوں کی بجائے اپنے 300 کنال کے محل کو گروی رکھیں۔ رہنما ن لیگ نے  نیب ریفرنسز کو بوگس قرار دیتے وہئے قوم کے کروڑوں روپے اور عدالتوں کا وقت ضائع کرنے کا الزام بھی لگایا۔

ادھر نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں شریک ملزم آصف شیخ وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہو گئے ۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔