Wednesday, December 7, 2022

حکومت مولانا کو پیشکش کیوں کرے گی؟ فیاض چوہان

حکومت مولانا کو پیشکش کیوں کرے گی؟ فیاض چوہان

 اسلام آباد (92 نیوز) صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا حکومت مولانا کو پیشکش کیوں کرے گی؟ وہ صرف وظیفہ لے کر گئے۔

 فیاض چوہان کا کہنا تھا مولانا حکومت گرانے کا پلان لے کر آئے تھے لیکن ناکام ہو کر نو دو گیارہ ہو گئے۔ یہ اصولی بات کم کرتے ہیں وصول کی سیاست کرتے ہیں۔ یہ ہمیشہ 73 کے آئین کے تناظر میں 74 طرح کے کرپشن کے طریقے ڈھونڈتے ہیں۔

فیاض چوہان بولے ہم انہیں کیوں آفر کریں گے۔ یہ صرف وظیفہ لے کر گئے ہیں۔ انہوں نے صرف نان کسٹم گاڑیوں کی سمگلنگ سے ہی کروڑوں روپے کمائے۔

قبل ازیں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا فضل الرحمٰن نے احتجاج کی سازش کرکے کشمیر کے ایشو کو پیچھے دھکیل دیا۔ صاف ظاہر ہوتا ہے یہ بھارتی سازش ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا پچھلے 13 ماہ میں 74 بار اے پی سی بنائی گئی۔ بجٹ اور چیئرمین سینٹ کی تبدیلی کے وقت بھی ناکامی ہوئی۔ ن لیگ اور زردری کے ہاتھ میں مجبوری کی چوڑیاں ہیں۔ اس بار بھی آپکے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔