Friday, September 20, 2024

حکومت مصطفیٰ کمال کے الزامات کی تحقیقات کرے: سراج الحق

حکومت مصطفیٰ کمال کے الزامات کی تحقیقات کرے: سراج الحق
March 4, 2016
اسلام آباد(92نیوز)سراج الحق نے مصطفٰی کمال کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا کہتے ہیں کہ تحقیقات کے لئے کمیشن آف ٹرتھ قائم کیا جائے۔ تفصیلات کےمطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مصطفی کمال کی جانب سے لگائے گئے سنگین الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جو کچھ مصطفی کمال نے کہا تمام حکومتیں اس سے آگاہ تھی،پرویز مشرف ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق نے جانتے ہوئے ملکی مفاد پر آنکھ بند رکھی۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت بھی ملک دشمنی جیسے سنگین الزامات کی  تحقیقات نہیں کرائے گی تو سمجھا جائے گا را سے تعلق رکھنا جرم نہیں ہے۔