Sunday, September 25, 2022

حکومت مدت پوری کرے گی اور الیکشن وقت پر ہوں گے ، وزیراعظم

حکومت مدت پوری کرے گی اور الیکشن وقت پر ہوں گے ، وزیراعظم

فیصل آباد ( 92 نیوز ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے ۔ پچھلے ایک سال سے ملک میں عدم استحکام آیا ہے ۔ لیکن ہم اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے نتائج سامنے آرہے ہیں ۔
پہلے ہمارے ملک میں بجلی کا بحران تھا جس کو اس حکومت نے ختم کردیا ۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ نجکاری کی پالیسی خاصی کامیاب ہے ۔ ہنڈائی اور نشاط گروپ کی سرمایہ کاری پر مشکور ہیں ۔