Tuesday, April 30, 2024

حکومت مخالف محاذ، شہباز شریف نے مشاورت کیلئے حزب اختلاف کو عشائیہ پر مدعو کرلیا

حکومت مخالف محاذ، شہباز شریف نے مشاورت کیلئے حزب اختلاف کو عشائیہ پر مدعو کرلیا
May 21, 2021

لاہور (92 نیوز) حکومت کے خلاف پھر محاذ گرم ہونے لگا، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف متحرک ہوگئے، پیر کو حزب اختلاف کے اعزاز میں ظہرانہ رکھ لیا۔

عشائیہ میں زرداری اور بلاول کو بھی دعوت دیدی، اے این پی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی مدعو کرلیا۔

عشائیے میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، شہباز شریف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت کے بعد آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دینگے۔