حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنےکیلئے پرعزم ہے : صدر ممنون حسین
اسلام آباد(92نیوز)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
ان خیالا ات اظہار انہوں نےاپنا (شمالی امریکہ میڈیکل کور کے پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن) کے چیئرمین ڈاکٹر آصف ریاض سے گفتگو کرتے ہوئے کیاجنہوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی ۔ صدر ممنون حسین نے زلزلوں، سیلاب اور کراچی میں گرمی کی شدت سے ہونے والے نقصانات میں ایسوسی ایشن کے فلاحی کاموں کی تعریف کی۔ صدر مملکت نے اپنا کے ممبران کی جانب سے ڈاکٹروں، میڈیکل کے طالبعلموں اور سائنسدانوں کو جدید تحقیق سے روشناس کرانے کے عمل کو بھی سراہا۔
صدر مملکت نے کہا ڈاکٹروں کی یہ ایسویسی ایشن ملک کے بڑے اسپتالوں میں نرسنگ اسٹاف کو تربیت فراہم کرکے صحت کے دیکھ بحال کے معیار کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔
انہوں نے ایسویسی ایشن کو اس سلسلے میں اپنے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ،بعد ازاں صدر مملکت ممنون حسین سے مراکش کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر نادر چوہدری نے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے انھیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔