Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حکومت عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری

حکومت عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری
September 19, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے نواز شریف کی رہائی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  حکومت عدلیہ اور ا س کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے ۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت عدالت کے ہرفیصلے پرعملدرآمد کرے گی،عدالتوں اور نیب کے معاملات کا حکومت سے تعلق نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  نیب ایک خود مختارادارہ ہے ، قانون کےمطابق امورانجام دینے کا مجاز ہے ، پاکستان کےعوام کی خواہش ہےملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہو۔