Thursday, September 19, 2024

حکومت عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب

حکومت عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب
December 4, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ۔ حکومت کمزور کے ساتھ اور مافیا کے خلاف ہیں،صوبے میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے،اب تک 88 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی کو واگزار کرایا جا چکا ہے، واگزار کرائی اراضی کی مالیت 150 ارب روپے سے 200 ارب روپے تک بنتی ہے۔ عثمان بزدار  نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں خصوصاً جنوبی پنجاب کی جانب موڑ دیا گیا ہے،ماضی میں صرف چند شہروں پر توجہ دی گئی مگر ہم یکساں ترقی کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔