Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال ختم

حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال ختم
November 26, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال ختم ہو گئی۔

ملک بھر میں پٹرول پمپ کھل گئے۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت نے منافع چار اعشاریہ چار فیصد کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

پٹرولیم ڈیلرز نے منافع کی شرح چھ فیصد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ عبدالسمیع خان کا کہنا ہےعوام کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے ہڑتال ختم کر رہے ہیں۔ ان اداروں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے مسئلہ حل کرایا۔