Saturday, July 27, 2024

حکومت سے مذاکرات مثبت رہے تاہم نجکاری قبول نہیں کرینگے : صدر جوائنٹ ایکشن کمیٹی

حکومت سے مذاکرات مثبت رہے تاہم نجکاری قبول نہیں کرینگے : صدر جوائنٹ ایکشن کمیٹی
February 6, 2016
کراچی(92نیوز) پی آئی اے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر کیپٹن سہیل بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات مثبت رہے مگر ہم نجکاری قبول نہیں کریں گے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مشتبہ قرار دیے جانے والے شخص میر واثق علی کو بھی میڈیا کے سامنے پیش کردیا پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مشتبہ قرار دیے جانے والے شخص میر واثق علی کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔ تفصیلات کےمطابق میر واثق علی کا کہنا ہے کہ اس نے آنسو گیس سے بچنے کے لیے چہر ے کو رومال سے ڈھانپا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چئیرمین کیپٹین سہیل بلوچ کہتے ہیں  محمد زبیر سے مذاکرات مثبت ہوئے وہ نجکاری اور ہم از سر نو بحالی چاہتے ہیں۔ کیپٹن سہیل بلوچ نےکہا کہ  خدشہ  ہے کہ  لازمی سروس ایکٹ کے تحت  پیر سے برطرفیاں شروع کردی جائیں گی  مگر ملازمین ثآبت قدم رہیں تحریک نہیں رکے گی۔ کیپٹین سہیل بلوچ نے کہاہے کہ پالپا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتی ہےپالپا کی ایگزیکٹو کمیٹی نے عامر عاشمی کے بیان پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔