Tuesday, October 4, 2022

حکومت سندھ کا محکمہ تعلیم میں 393 غیر قانونی بھرتیوں کا اعتراف

حکومت سندھ کا محکمہ تعلیم میں 393 غیر قانونی بھرتیوں کا اعتراف

کراچی ( 92 نیوز ) حکومت سندھ نے محکمہ تعلیم میں 393 غیر قانونی بھرتیوں کا اعتراف کر لیا ہے ۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پیش ہوئے ۔
عدالت نے تنخواہیں دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کر دی ۔
جسٹس گلزار نے کہا جب تک ملازمت برقرار ہے تنخواہ نہیں روکی جا سکتی ۔ کوئی کوالیفائی نہیں کرتا تو شوکاز نوٹس دے کر فارغ کریں ۔