Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حکومت سندھ نے آئی جی  اے ڈی خواجہ کو جبری رخصت پر بھیج دیا

حکومت سندھ نے آئی جی  اے ڈی خواجہ کو جبری رخصت پر بھیج دیا
December 19, 2016

 کراچی (92نیوز)حکومت سندھ نے آئی جی  اے ڈی خواجہ کو جبری رخصت پر بھیج دیا ۔ اے ڈی خواجہ کی پندرہ دن کی رخصت کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا  ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دے دیا گیا  ۔

تفصیلات کےمطابق بیرون ملک مقیم اعلیٰ سیاسی شخصیت کی ناراضی۔  اے ڈی خواجہ کو بطور آئی جی سندھ کے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔  ذرائع کے مطابق چند روز قبل آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور مشہور تاجر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔  جس کی وجہ تھی بدین میں گنے کی کرشنگ۔ بات صرف یہیں ختم نہیں ہوتی۔ ذرائع کا یہ بھی  کہنا ہے کہ پولیس میں ہونے والی بھرتیوں پر بھی چند سیاست دان اے ڈی خواجہ سے ناراض تھے۔ بڑھتی ہوئی ناراضی کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ اپنی پسند کے افسر اے ڈی خواجہ کو خیرباد کہنے پر مجبور ہوگئے اور اے ڈی خواجہ کی پندرہ دن کی رخصت کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا  ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کو آئی جی سندھ کا عارضی چارج دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کی قیادت کے لئے مظبوط امیدواروں میں سب سے سینئیر افسر سردار عبدالمجیید دستی اور چئیرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو ہیں جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کو بھی مستقل بنیادوں پر آئی جی سندھ بنائے جانے کا امکان ہے ۔