Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت سازی کیلئےجوڑتوڑ ،ایاز صادق کی رہائشگاہ پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے وفود کی ملاقات

حکومت سازی کیلئےجوڑتوڑ ،ایاز صادق کی رہائشگاہ پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے وفود کی ملاقات
July 29, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے ، ماضی کے زبردست حریف ایک دوسرے کے قریب آنے لگے  ہیں ۔لاہور میں اسپیکر اسمبلی ایاز صادق کی رہائشگاہ پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے وفود کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں خورشید شاہ،یوسف رضا گیلانی،شیری رحمان ودیگر رہنما شریک ہوئے ۔ نئی جمہوری حکومت  میں سیاسی  جماعتوں کو حلف اٹھانے اور پارلیمنٹ کا حصہ بنے رہنے پر آمادہ  کرنے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی   نے  ن لیگ  اور متحدہ  مجلس  عمل  سے رابطے  شروع کر دیئے ۔ پیپلز پارٹی کا وفد سپیکر ایاز صادق کی رہائش گاہ پہنچا ، پیپلز پارٹی کی جانب سے وفد میں یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، خورشید شاہ، نوید قمر، قمر زمان کائرہ جبکہ ن لیگ کی جانب سے شاہد خاقان عباسی، مشاہد حسین سید شریک ہوئے ۔ ملاقات کے بعد  پی پی رہنما فرحت اللہ بابر  نےمیڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ دونوں جماعتوں کا اتفاق ہے کہ الیکشن کمیشن ناکام ہوا۔ دونوں جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن مستعفی ہوجائے۔ ن لیگ سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی  کے وفد  نے ایم ایم اے کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی ، وفد نے ایم ایم اے کو پارلیمنٹ کا حصہ بنے رہنے کا مشورہ دیا۔ ایک صحافی نے مولانا سے پوچھا کہ کیا اپوزیشن والے مل کر حکومت بناسکتے ہیں تومولانا کھل اٹھے  ۔ پی پی رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن سے ملے ہیں ہمارا مشترکہ مطالبہ ہے کہ  الیکشن کمیشن مستعفی ہو جائے۔