Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت سازی کا اہم مرحلہ ، عشرت العباد اور شاہ محمود قریشی کے درمیان رابطہ

حکومت سازی کا اہم مرحلہ ، عشرت العباد اور شاہ محمود قریشی کے درمیان رابطہ
July 29, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) عام انتخابات کے بعد مرکز اور صوبوں میں حکومت سازی کے اہم مرحلے کے دوران سیاسی جماعتوں کی جانب سے رابطوں میں تیزی آ گئی۔ سابق گورنر سندھ عشرت العباد اور شاہ محمود قریشی کے درمیان رابطہ ہوا ہے ۔ عشرت العباد نے پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے اتحاد کی حمایت کر دی اور کہا ملک کو مشکل چیلنجز کا سامنا ہے ، سب سیاسی جماعتوں کو ملکر چیلنجز سے نمٹنا ہو گا۔ دوسری جانب تخت لاہور پر قبضے کی جنگ کیلئے صف بندی جاری ہے۔ جوڑ توڑ  اور رابطوں کی مہم اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور نے جھنگ سے نو منتخب آزاد رکن اسمبلی مولانا معاویہ اعظم سے ملاقات ہوئی۔ چودھری سرور نے معاویہ اعظم کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ ملاقات کے دوران راجہ ریاض اور آصف اقبال بھی ہمراہ تھے ۔ معاویہ اعظم نے کہا جماعت کے ذمہ داران سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے ۔ چوہدری سرور اور راجہ ریاض رات گئے نومنتخب  رکن اسمبلی  اسلم بھروانہ کے گھر بھی گئے ۔ چودھری سرور نے نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی اسلم بھروانہ کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی۔